اردولنک لائبریری ٹیسٹ ورژن اپ ڈیٹ
اردولنک چیٹ ٹیسٹ ورژن 4.8.2 اپ ڈیٹ ۔ علوی فونٹ کے ساتھ ۔ چھ میگا بائٹ
لائبریری اپ ڈیٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے اردولنک چیٹ ٹیسٹ ورژن 4.8.2 اپ ڈیٹ ۔ آدھا میگا بائٹ
اس اپ ڈیٹ میں سب سے خاص بات علوی فونٹ ہے ۔ علوی فونٹ کا تمام کریڈٹ پشاور پاکستان سے علوی حسین امجد صاحب کو جاتا ہے ۔ ہم سب علوی صاحب کے شکر گزار ہیں کے انہوں نے دن رات محنت کر کے اردو فونٹ کی دنیا میں ایک خوبصورت فونٹ کا اضافہ کیا
نوٹ : اگر آپ کے پاس علوی فونٹ نہیں ہیں تو صرف پہلی لائن پر کلک کر کے چھ میگا بائٹ ولی فائل ڈاون لوڈ کریں ۔ اگر علوی فونٹ موجود ہیں تو دوسری لائن پر کلک کر کے آدھا میگا بائٹ والی فائل لوڈ کریں
انسٹالیشن نوٹ : فائل کو ڈاون لوڈ کریں ۔ اس کو انسٹال کرنے سے پہلے اردولنک کے تمام سافٹ ویر بند کر دیں ورنہ اپ ڈیٹ ٹھیک نہیں ہو گا۔ اردولنک کے تمام سافٹ ویر بند کرنے کے بعد اس فائل پر ڈبل کلک کریں ۔ اگر اجازت کی ونڈو آئے تو اس کو قبول کریں ۔ ایک ونڈو نظر آ کر غائب ہو جائے گی جس کا مطلب ہے چیٹ سافٹ ویر اپ ڈیٹ ہو گیا ۔ اس کے دو منٹ بعدچیٹ سافٹ ویر دوبارہ چلائیں ۔ چیٹ سافٹ ویر کے ٹاپ پر اگر 4.8.2 نظر آجائے تو سمجھ لیں اپ ڈیٹ کامیابی سے ہو گیا
ونڈو ویزٹا کے متعلق ضروری نوٹ اپ ڈیٹ کے بعد ڈیسک ٹاپ پر جو چیٹ کا آئکن ہے اس پر ماوس سے ایک دفعہ رائٹ کلک کریں ۔ جو ونڈو اوپن ہو اس میں سے رن ایز ایڈمنسٹریٹر سلیکٹ کریں ۔سافٹ ویر ایڈمن رائٹس مانگے گا آپ اس کو اجازت دیں کا بٹن دبائیں ۔ پھر چیٹ سافٹ چل پڑے گا۔ دوسرا طریقہ چیٹ آئکن پر ماوس سے رائٹ کلک کریں ۔ نیو ونڈو سے پراپرٹیز سلیکٹ کریں ۔ پھر کمپیٹیبیلٹی ٹیب پر کلک کریں ۔ پھر رن دیس پروگرام از ایڈمنسٹریٹر کے بٹن کو سلیکٹ کر کے اپلائی کا بٹن دبا دیں ۔ پھر دوبارہ پروگرام کو اسی آئکن سے چلائیں گے تو چل پڑے گا۔ یہ مسلہ ونڈو ویزٹا میں یوزر اکاونٹ کنٹرول آن ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگر اکاونٹ کنٹرول آف کر دیا جائے تویہ مسلہ نہیں ہوتا
حل نمبر 2
اپ ڈیٹ کریں پھر ونڈو کی مندرجہ ذیل ڈآئریکٹری میں
UrduLink2006
فولڈر کو مٹا دیں ۔ اس میں
UserName
کی جگہ آپ نے اپنا ونڈو ویزٹا کا یوزر نام لکھیں
پھر اردولنک چلائیں ۔ نیو ورژن چلے گا
C:\Users\UserName\AppData\Local\VirtualStore\Program Files
مزید تفصیل اور پرابلم رپورٹ کے لیے اس ایمیل پر رابطہ کریں
Help@UrduLink.Com